راشن تقسیم کرتے ہوئے تصویر نہیں بنے گی، حرا مانی 2 اپریل 20

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:37:00 AM -
  • 0 comments
معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ میں نے راشن کے ساتھ تصویر اِس لیے نہیں بنائی کہ اپنا نام بنا سکوں۔
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے مائیکرہ بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی اپنے شوہر کے ہمراہ مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
حرا مانی نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب میں یہ راشن ضرورت مندوں میں تقسیم کروں گی تو انشاءاللّہ کوئی تصویر نہیں بنے گی۔‘
اداکارہ نے راشن کے ساتھ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اپنی تصویر کے حوالے سے لکھا کہ ’میں نے یہ تصویر شہرت حٓصل کرنے کے لئے نہیں بنائی‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’میں نے یہ تصویر اِس لیے بنائی ہے تاکہ آپ بھی اِس نیک کام میں لگ جائیں اور ضرورت مندوں اور مستحق لوگوں کی مدد کرسکیں۔‘
حرا مانی نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ SavePoorSaveHumanity بھی استعمال کیا۔
اِس کے علاوہ اداکارہ نے دو روز قبل راشن کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر  انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھیں
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے مداحوں سمیت دیگر افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ بھی ان کی ٹیم کا حصہ بنیں اور روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی کمانے والے افراد اور مستحقین تک راشن پہنچانے میں مدد فراہم کریں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: