پودینے کو لمبے عرصے کے لیئے کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے-

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:01:00 PM -
  • 0 comments
نظام ہاضمہ کے لئے کار آمد پودینے کا استعمال کھانوں میں خوشبو کے لئے عام استعمال کیا جاتا ہے مگر ایک نازک جڑی بوٹی ہونے کے سبب یہ بہت جلد خراب ہو جاتا ہے تاہم بہتر طریقہ اپنا کر اسے 12 مہینے کے لئے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
پودینے کا استعمال سلاد، رائتہ ، ہری چٹنی بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے طبی فوائد یہ ہیں کہ تیزابیت اور بد ہضمی سے بچنے کے لیے اس کا قہوہ بنایاجاتا ہے ۔
پودینے کو سڑنے سے بچانے کے لئے کپڑے، تولیے، کاغذ یا ٹشو میں لپیٹ کر فریج میں  محفوظ کیا جا سکتا ہے، مگر اس طریقے سے پودینہ دو سے 3 دن ہی محفوظ رہے گا جس بعد اس میں پھپھوندی لگنے لگتی ہے ۔
سال بھر پودینہ محفوظ کیسے رکھیں ؟
پودینے کو 12 مہینے استعمال کے قابل بنانےکے لیے اس کے پتوں کو ٹہنیوں سے الگ کر لیں۔
اب اسے 2 سے 3 بار پانی سے دھو لیں اور پھر پانی نتھار لیں
پودینے کو کسی کھلے برتن میں رکھ کر 3 سے 4 دن کے لیے چھاؤں میں سکھا لیں، اوپر کپڑا ڈالنے کی ضرور ت نہیں ہے۔
پودینے کو سکھانے کے لیے دھوپ میں رکھنے سے گریز کریں ورنہ پودینے کا رنگ اور ذائقہ بدل جائےگا۔
پودینہ سوکھنے پر اسے کسی ایئر ٹائٹ کنٹینر میں ڈال کر محفوظ کر لیں ۔
اب اس پودینے کو جس کھانے میں چاہیں استعمال کر سکتے ہیں، پکنے کے بعد پودینہ بالکل تازہ پودینے جیسا ذائقہ اور خوشبو دے گا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: