کورونا، پنجاب میں قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کی کمی 16 مارچ 20

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:52:00 AM -
  • 0 comments
کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا مقصد جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنا ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں مزارات تین ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے چیف سیکریٹری کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ درگاہ بابافرید اور دربارحضرت بابا بلھے شاہ کو زائرین کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: