پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 310 ہو گئی- 19 مارچ 2020

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:34:00 AM -
  • 0 comments
سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 3 مریض سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 211 جبکہ ملک بھر میں 310 ہو گئی،جبکہ اس وائرس نے خیبر پختون خوا میں 2 افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے 33،خیبر پختون خوا میں 19، بلوچستان میں 23، گلگت بلتستان میں 13،اسلام آباد میں 4 افراد زیر علاج ہیں ۔
ملتان میں 7 مریضوں کو کورونا کے شبے میں نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مردان کی یونین کونسل منگاہ میں کورونا وائرس سے ہلاکت کےبعد حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر یونین کونسل منگا کو غیر معینہ مدت کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یونین کونسل میں تمام آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔
تفتان بارڈر سے مزید 757 زائرین کو سکھر میں قرنطینہ سینٹر منتقل کیے جانے کے بعد ان کی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کراچی سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم سکھر پہنچ گئی ہے۔
تفتان بارڈر سے سکھر کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیے گئے 757 زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، 293 مسافر پہلے ہی قرنطینہ سینٹر میں موجود تھے، اس طرح قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے افراد کی تعداد 1050سے زائد ہوگئی ہے۔
293 افراد 14 مارچ کو سکھر لائے گئے تھے، ان کے ٹیسٹ کے بعد 143 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق کراچی سے سکھر قرنطینہ سینٹر پہنچنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم اپنے ساتھ ٹیسٹنگ کِٹس لائی ہے، وقت بچانے کے لیے سکھر میں ٹیسٹ کرنے کے بعد رپورٹ صوبائی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔
ملتان کے نشتر اسپتال میں کورونا وائرس کا ایک تصدیق شدہ اور 7 مشتبہ مریض زیرِ علاج ہیں جن کے حوالے سے محکمۂ صحت کے ترجمان ڈاکٹر عطا الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 7 مشتبہ مریضوں کے خون کے سیمپلز قومی ادارۂ صحت کو بھیجے گئے ہیں، ان کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملتان میں قرنطینہ ہاؤس بنایا گیا ہے جہاں 3 ہزار افراد کو رکھنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔
آج تفتان بارڈر سے 1200 افراد کا قافلہ ملتان قرنطینہ ہاؤس پہنچے گا جہاں انہیں 14 دن تک رکھا جائے گا، ایسے افراد جن میں کورونا وائرس کی علامات پائی جائیں گی، ان کا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔
کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی جی اسکولز کی ہدایت پر محکمۂ تعلیم کی 3 رکنی ٹیم کی جانب سے نجی اسکول میں کارروائی کی گئی ہے، اسکول انتظامیہ نے اسکول ملازمین اور عملے کو طلب کیا ہوا تھا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: