• Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:43:00 AM -
  • 0 comments
بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اِس بار بھی کسی کا باپ نہیں بن سکا بلکہ پھر سے ماموں بن گیا ہوں۔
بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کی سالگرہ کے دن 27 دسمبر کو اُن کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام اُنہوں نے ’آیت‘ رکھا ہے، بہن کے گھر بیٹی کی پیدائش کے موقع پر سلمان خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’27 دسمبر کو جب میں اُٹھا اور اپنا موبائل فون چیک کیا تو میری بہن نے اپنی ننھی پری ’آیت‘ کی تصویر مجھے بھیجی ہوئی تھی۔‘
سلمان خان نے بتایا کہ ’میری بھانجی آیت بہت ہی خوبصورت ہے اور اُس کی پیدائش کے بعد سے میرے خاندان میں 27 دسمبر کا مطلب ہی بدل گیا ہے پہلے یہ میری پیدائش کا دِن تھا لیکن اب یہ ہماری آیت کی پیدائش کا دِن ہے۔‘
اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں پھر سے ماموں بن گیا ہوں، میں چاچا بھی بن گیا ہوں اور ماموں بھی لیکن بس اب تک باپ ہی نہیں بن سکا۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میں اپنے مداحوں کا اور اُن سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے ٹوئٹ پر آیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔‘
سلمان خان نے اپنی سالگرہ اور آیت کی پیدائش کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اِس خوبصورت دُنیا میں آیت کو خوش آمدید کرتا ہوں، ارپیتا اور آیوش آپ دونوں کا شکریہ کہ آپ نے میری سالگرہ کے دِن مجھے اور پُورے خاندان کو دُنیا کے سب سے خاص تحفے سے نوازا۔‘
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: