ن لیگی حکومت کی ایمنسٹی سے82889پاکستانیوں نے کالا دھن سفید کیا

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:43:00 AM -
  • 0 comments
اسلام آباد( حنیف خالد) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے82ہزار899پاکستانیوں نے فائدہ اٹھایا اندرون ملک ٹیکس ایمنسٹی سے استفادہ کرنیوالوں نے77ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں نے اپنا کالا دھن سفید کرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں47ارب کا ٹیکس جمع کرایا اس طرح مسلم لیگ ن کی حکومت2018کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں124 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔25 سو ارب روپے کے اثاثہ جات قانونی بنائے گئے اوورسیز پاکستانیوں نے1040 ارب روپے کے اثاثے قانونی بنائے جبکہ1460 ارب روپے کے اثاثے اندرون ملک قانونی بنائے گئے۔82 ہزار 8 سو99 جن افراد نے مسلم لیگ ن کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم2018 سے استفادہ کیا ان میں5929 اوورسیز پاکستانی تھے۔76960 اندرون جبکہ پاکستانیوں نے کالا دھن سفید کرایا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اس وقت کے ممبر ٹیکس پالیسی ان لینڈ ریونیو آپریشنزنے2018 کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم تیار کی جو30 جون 2018 تک رہی اس کے تحت 43 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی زر مبادلہ
بھی قانونی بنایا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے جو اثاثہ جات ڈیکلیریشن سکیم2019 کے متعلق بریفنگ وزیراعظم عمران خان کو دی ہے وہ سکیم چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ وزیر خزانہ اسد عمر وزیر ریونیو حماد اظہر کی ہدایات کی روشنی میں تیار کی ہے ۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: