موسم سرما میں ’آملہ ‘کو اپنی غذا میں کیوں شامل کیا جائے؟

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:05:00 AM -
  • 0 comments
آملہ وٹامن سی اور دیگر ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جو ہماری اچھی صحت کے لیے بہت مفید ہے، اِس کے علاوہ آملہ میں وٹامن ڈی بھی پایا جاتا ہے، آملہ ہمارے بالوں، آنکھوں اور دِل کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے، بالوں کے لیے آملہ کے تیل کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے بال گھنے، لمبے اور مضبوط ہوتے ہیں۔ 
آملہ کو غذا میں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ آملہ کا اچار ڈالا جاتا ہے، اِس کا مربہ بھی بنایا جاتا ہے اور آملہ کو خُشک کرکے بھی غذا میں شامل کیاجاتا ہے۔
آملہ کو دوا کے طور پر بھی استعمال کیاجاتا ہے، آملہ موسم سرما کا پھل ہے اِس لیے ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم سردیوں میں خاص طور پر آملہ کو اپنی غذا میں شامل کریں اور آملہ کے حیرت انگیز فوائد سے فائدہ اُٹھائیں۔
آملہ کو غذا میں شامل کرنے کے فوائد:
قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے:
موسم سرما میں کھانسی، نزلہ زُکام اور بخار کا خطرہ رہتا ہے، آملہ میں وٹامن سی کثرت سے پایا جاتا ہے جو ہماری قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے، مدافعتی کا نظام مضبوط ہونے سے آپ سردیوں میں اِن بیماریوں سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔
شوگر کے مریضوں کے لیے مفید:
آملہ کو شوگر کے مریضوں کی غذا بھی کہا جاتا ہے، آملہ میں قُدرتی طور پر بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے کی خصوصیت موجود ہوتی ہے اور بہت سے مطالعات کے مطابق، شوگر پر قابو پانے کے لیے بھی آملہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ آملہ کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے پہلے ایک بار اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشور ہ کرلیں۔
کولیسٹرول کے لیے فائدہ مند:
کولیسٹرول کا بڑھ جانا صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ دِل کی بیماریوں کی جڑ ہے اور ساتھ ہی وزن میں بھی اضافہ کرتا ہے، آملہ ایک ایسا پھل ہے جس میں کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے کی خصوصیت موجو د ہوتی ہے، اگر آملہ کو اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرلیا جائے تو اِس سے آپ کے کولیسٹرول کی سطح میں بھی اضافہ نہیں ہوگا اور اِس سے آپ دیگر بیماریوں سے بھی دور رہیں گے۔
چہرے کی خوبصورتی کو نکھارتا ہے:
آملہ میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو ہمارے چہرے کی رنگت میں نکھار لاتا ہے، آملہ کو چہرے پر ماسک کے طور پر بھی لگایا جاتا ہے، سردیوں میں جلد خُشک ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جِلد خراب نظر آتی ہے، چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آملہ کا استعمال کیا جائے۔
وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے:
آملہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، آملہ فائبر سے مالا مال ہوتا ہے جو وزن مین کمی کا سبب بنتا ہے، وزن میں کمی کے لیے آملہ کے جوس کا استعمال کیا جاتا ہے، اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اِس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی روزمرہ کی غذا میں 2 کھانے کے چمچ آملے کا رس شامل کرلیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: