’کسی بھی چیز کی لت برباد کردیتی ہے‘، فضا علی 4 dsmbr 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:01:00 AM -
  • 0 comments
معروف اداکارہ فضا علی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نشے کے عادی افراد کی حالت زار اور معاشرے میں ان کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کو بیان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہیش ٹیگ ’breakStigmaSaveLife‘ یعنی بدنما داغ دھوئیں اور زنگی جئیں‘ کے کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو اپلوڈ کی۔
ویڈیو کے آغاز میں فضا علی کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کی لت بہت بُری چیز ہے جو انسان کو برباد کردیتی ہے۔
فضا علی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عام طور پرنشے کے عادی افراد کو طنز اور توہین کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان افراد کی حالت کو کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا۔
فضا علی نے بتایا کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے اوراس سے دوچار لوگوں کو کسی بھی بیماری کی طرح طبی طور پر علاج کروانے کی ضرورت ہے۔
فضا علی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نشے کا عادی شخص کسی دوسرے کی زندگی نہیں بلکہ اپنی زندگی تباہ کرتا ہے۔
نہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات انسان کو کچھ سمجھ نہیں آتی تو وہ اپنی ناسمجھی میں اس راہ کا انتخاب کرتے ہیں۔
فضا علی نے  درخواست کی کہ ایسے لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں، انہیں طنز کا نشانہ بنانے کے بجائے اُن کی کاؤنسلنگ کریں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: