ہتکِ عزت کیس- میشا شفیع ایف آئی اے کے رو برو پیش 4 دسمبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:25:00 AM -
  • 0 comments
لاہور: 
ہتک عزت کیس میں گلوکار علی ظفر کی درخواست پر گلوکارہ میشا شفیع نے ایف آئی اے کے روبرو بیان ریکارڈ کرادیا۔

ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور آفس پہنچیں جہاں انہوں نے وکلا کے ہمراہ بیان قلمبند کروایا۔
یشا شفیع کے خلاف اداکار و گلوکار علی ظفر نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی۔ علی ظفرکی درخواست پرایف آئی اے سائبرکرائم ونگ لاہورنے میشا شفیع کو طلب کیا تھا۔ درخواست میں موقف تھا کہ مجھے سوشل میڈیا پربدنام کیا جارہا ہے۔
یف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل لاہورکی سیشن عدالت میں میشا شفیع کے منیجرسید فرحان علی نے بھی بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفرکے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، تاہم علی ظفر نے میشا شفیع کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: