نیشنل انویسٹمنٹ بورڈ فراڈ کیس، ایف آئی اے سے جواب طلب 30 دسمبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:52:00 PM -
  • 0 comments
نیشنل انویسٹمنٹ بورڈ میں فراڈ سے متعلق کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو 2جنوری کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
نیشنل انویسٹمنٹ بورڈ میں ایک ارب روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں ملزم شارق سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے تفتیشی افسر سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، ملزم شارق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فراڈ کیس کی مرکزی ملزمہ صدف ضمانت پر ہے جبکہ ملزم شارق کو ضمانت نہیں دی گئی۔
عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے کہا کہ آئندہ سماعت پر بتایاجائے کہ متروکہ املاک سرکار کیسے حاصل کرسکتی ہے، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے ایک ارب 20کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا اور ملزمان کو دسمبر 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: