ایک پلیٹ بریانی دینے کے بہانے گھر لوٹنے کی کوشش اہلخانہ کی چالاکی سے ناکام 28 دسمبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 2:44:00 AM -
  • 0 comments
کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان میں بریانی دینے کے بہانے گھر لوٹنے کی کوشش چالاک اہلِ خانہ نے ناکام بنادی، جوابی منصوبہ بندی پر چار ملزمان پلیٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کراچی کے ضلع شرقی کے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے بلاک 3 میں ایک گھر میں خیرات کی بریانی دینے کے بہانے ایک ملزم پہنچا۔
گھر کی اطلاعی گھنٹی بجائی تو اہلِ خانہ میں سے ایک مرد نے باہر آکر وجہ پوچھی تو آنے والے نے اشارے سے پڑوس کے گھر سے بریانی دینے کا کہا۔ گھر والے نے بریانی لی اور پلیٹیں خالی کرنے کے لیے گھر کے اندر جاتے وقت کمال ہوشیاری سے مرکزی دروازہ لاک کردیا۔
بریانی گھر کے برتن میں ڈال کر وہ شخص خالی پلیٹیں واپس کرنے کے لیے جونہی دروازے پر  پہنچا تو باہر بریانی لانے والے شخص کے ہمراہ مزید تین مشکوک افراد کو دیکھ کر شہری کی چھٹی حس جاگ گئی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: