اسلام آباد سے چین کیلئے نئے روٹ کا آغاز 27 دسمبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:32:00 AM -
  • 0 comments
چینی ائیر لائن نے اسلام آباد اور چین کے شہر کم منگ کے درمیان نئے روٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔
چائنہ ساؤدرن ائیر لائنز کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نئے روٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
چینی ائیرلائن کے نئے روٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چینی سفارت خانے کے اکنامک منسٹر نے بھی شرکت کی۔
چینی ائیرلائن کی جانب سے افتتاح کیے جانے والے نئے روٹ سے اب دونوں شہروں کے درمیان سفر 18 گھنٹے سے کم ہو کر 4 گھنٹے 25 منٹ کا رہ گیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر چینی سفارت خانے کے اکنامک منسٹر نے خطاب کے دوران بتایا کہ نئے روٹ پر ہفتے میں 3 پروازیں چلیں گی انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ 2 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: