پاکستان پہنچانے کا دھوکا دیکر لاکھوں لوگوں کا قتل 6 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:56:00 AM -
  • 0 comments

چھ نومبر 1947ء کو قابض بھارتی فوج نے جموں کشمیر کے 123 مسلم اکثریت والے دیہات کے باسیوں کو پاکستان اور آزاد کشمیر لے جانے کے نام پر دھوکہ دے کر شہر سے تین میل دور اکٹھا کر کے اجتماعی قتل کر دیا تھا۔
6 نومبر کے اس واقعے کے عینی شاہد محلہ پیر مٹھا جموں شہر کے مہاجر نور محمد خان کا کہنا ہے کہ 5 اور 6 نومبر کو ساڑھے تین لاکھ جموں وال گاجر مولی کی طرح کاٹ دیے گئے تھے۔
نور محمد خان نے جیو نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم  مہاراجہ ہری سنگھ کے اعلان پر دھوکے میں آ گئے اور اپنے گھروں سے نکل آئے تھے، ایک کہرام بپا تھا، دو بہنیں مجھ سے بڑی اور بالغ تھیں، ہم نے اُن کے سروں پر ڈوپٹوں سے پگڑیاں باندھی ہوئی تھیں کے وہ مرد نظر آئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی قابض فوج جموں وال کی جوان بچیاں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
آزادی سے پہلے کے دور کو یاد کرتے ہوئے نور خان نے بتایا کہ ہم بچے تھے ہم بندوق نہیں اٹھا سکتے تھے، جب اسکول سے گھر واپس آ تے تھے تو گھر میں بستہ رکھ کر باہر گلی محلوں میں نکل جاتے تھے اور دو ہی نعرے لگاتے تھے کہ ’بن کے رہے گا پاکستان، لے کر رہیں گے پاکستان۔‘
انہوں نے کہا کہ اب بن گیا ہے پاکستان، ہم بچوں نے بنایا ہے پاکستان، یہ نور محمد کا پاکستان ہے، جس نے 11 سال کی عمر میں بچوں کو اکھٹا کر کے گلی گلی میں پاکستان کے لیے نعرے لگائے تھے۔
مورخین کے مطابق اس قتل عام میں غیر مسلم جموں والوں کو بھی نہیں بخشا گیا، پانچ اور 6 نومبر 1947ء کو چار سے پانچ  لاکھ انسانوں کو فوج اور بلوائیوں نے مل کر قتل کیا تھا جبکہ دی لندن ٹائمز کی 10 اکتوبر 1948ء کے شمارے کے مطابق 2  لاکھ 37 ہزار انسانوں کو قتل کیا گیا تھا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: