ندا کھوڑو کے سوال پر ایوان میں قہقہے،ٹریکٹر ٹرالیوں کی رجسٹریشن کا کیا طریقہ کار ہے، ٹریکٹر رجسٹر ہوتا یا ٹرالی رجسٹر ہوتی ہے؟ 5 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:37:00 AM -
  • 0 comments
ٹریکٹر ٹرالی کا ذکر سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گیا، اسپیکر سنھ اسمبلی آغا سراج درانی اور صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس مکیشن کمار چاولہ کے جملوں سے اراکین اسمبلی خوب محظوظ ہوئے۔
محکمہ ایکسائز کے وقفہ سوالات کے دوران میں ندا کھوڑو نے دلچسپ سوال کیا کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کی رجسٹریشن کا کیا طریقہ کار ہے، ٹریکٹر رجسٹر ہوتا یا ٹرالی رجسٹر ہوتی ہے؟
ندا کھوڑو کے سوال پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔
مکیش کمار چاولہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرالی رجسٹر نہیں ہوتی ٹریکٹر رجسٹر ہوتا ہے، ٹرالی ٹریکٹر کے ساتھ جوڑی جاتی ہے۔
اس موقع پر اسپیکر آغا سراج درانی دریافت کیا کہ ٹرالی کا نمبر کہاں لگتا ہے؟ پھر خود ہی کہا کہ ٹریکٹر سے نمبر اتار کر ٹرالی کے پیچھے لگا دیں۔
آغا سراج درانی کے اس چٹکلے پر ایوان میں ایک بار پر قہقہے سنائی دیئے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: