نواز شریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج - 5 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:08:00 AM -
  • 0 comments
سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اور صاحبزادی مریم نواز بھی اسپتال پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کو سروسز اسپتال سے شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا جائے گا، جس کے لیے ڈاکٹروں کا پینل انہیں لینے پہنچ گیا ہے۔
سروسز اسپتال کے باہر شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس بھی موجود ہے، نواز شریف کو مریم نواز کی روبکار کا انتظار ہے۔
مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی سروسز اسپتال پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔
سابق وزیراعظم نے سروسز اسپتال کے ڈاکٹر محمود ایاز سے گفتگو کی اور انہیں کہا کہ مجھے جب جانا ہوگا میں آپ کو بتادوں گا۔
اس پر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ جب تک نواز شریف سروسز اسپتال میں ہیں، ہم ان کا علاج جاری رکھیں گے۔
آج صبح نواز شریف کے ذاتی معالج نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم 15 روز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں،ان کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم ہورہے ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: