بیٹی کو بچاتے کتے کا شکار ہوا باپ زندگی کی بازی ہار گیا - 5 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:19:00 PM -
  • 0 comments
نیو کراچی کا رہائشی، 6 بچوں کا باپ، 45 سالہ محمد سلیم جو چند روز قبل اپنی 4 سالہ بیٹی کو پاگل کتے سے بچاتے ہوئے ریبیز جیسی لاعلاج بیماری کا شکار ہو گیا تھا آج رات جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں دم توڑ گیا۔
جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق محمد سلیم کو مسکن ادویات دی جارہی تھی تاکہ اسے درد اور اذیت سے بچایا جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے سے چند گھنٹے قبل مریض کے اہلِ خانہ نے اسے اسپتال سے لے جانے اور کسی پیر کی درگاہ پر نہلانے کی بھی کوشش کی تھی لیکن وہ ڈاکٹروں کے سمجھانے بجھانے پر ایسا کرنے سے باز آ گئے تھے۔
چند روز قبل پیشے کے لحاظ سے درزی سلیم اپنی 4 سالہ بیٹی کو لے کر گھر سے باہر نکلا ہی تھا کہ گلی میں پہلے سے موجود آوارہ کتے نے اس کی بیٹی پر حملہ کر دیا۔
سلیم نے کتے کا وار اپنے ہاتھوں پر روکا اور دوسرے ہاتھ سے اسے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی جس پر کتے نے اس کے ہاتھ کا انگوٹھا چبا ڈالا۔
بچی ڈر کر اپنے باپ کی ٹانگوں سے لپٹ گئی جبکہ گلی میں موجود لوگوں نے کتے کو پتھروں اور ڈنڈوں سے مار کر بھگا دیا۔
سلیم کو فوری طور پر سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی لے جایا گیا جہاں پر کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا مگر حیران کن طور پر وہاں بھی اینٹی ریبیز ویکسین موجود نہیں تھی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: