چمپنزی انسانوں کی طرح سیگریٹ پینے لگے 4 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:10:00 AM -
  • 0 comments
ہم نے اکثر جانوروں بالخصوص بندروں کو انسانوں کی نقل اتارتے ہوئے دیکھا ہی ہے، تاہم اب ہومینیڈا فیملی کا ایک اور جانور نہ صرف انسانوں کی نقل اتار سکتا ہے بلکہ وہ اس کی کچھ حرکات کو اسی کے انداز میں کرنے کے قابل ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے ہیفی وائلڈ لائف پارک میں اس وقت پیش آیا جب وہاں تفریح کے لیے جانے والوں نے مادہ چمپنزی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کی
ہم نے اکثر جانوروں بالخصوص بندروں کو انسانوں کی نقل اتارتے ہوئے دیکھا ہی ہے، تاہم اب ہومینیڈا فیملی کا ایک اور جانور نہ صرف انسانوں کی نقل اتار سکتا ہے بلکہ وہ اس کی کچھ حرکات کو اسی کے انداز میں کرنے کے قابل ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے ہیفی وائلڈ لائف پارک میں اس وقت پیش آیا جب وہاں تفریح کے لیے جانے والوں نے مادہ چمپنزی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کی۔
اس پارک کا دورہ کرنے والے ایک شخص نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے جب جلتی ہوئی سیگریٹ مادہ چمپنزی کے قریب پھینکی تو اس نے اسے اٹھا لیا۔
چمپنزی نے اپنی طرف پھینکی ہوئی سگریٹ کو سگریٹ نوش شخص کی طرح اپنی انگلیوں کی مدد سے اٹھایا اور پھر اس سے لطف اندوز بھی ہوا۔
وہاں موجود لوگ اس واقعے کی عکس بندی کرتے رہے تاہم یہ ویڈیو اب انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔
بعد ازاں اس ویڈیو پر ہی ایک تنازع کھڑا ہوگیا کیونکہ انتظامیہ کو یہ علم ہی نہیں کہ کس شخص نے جلتی ہوئی سیگریٹ مادہ چمپنزی کے قریب پھینکی۔
دوسری جانب وائلڈ لائف پارک کے ایک ملازم نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک سیگریٹ پینے سے جانور کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف ایک ہی سیگریٹ تھی جس سے چمپنزی کو نقصان نہیں ہوگا، انسان تو اپنی زندگی میں ہزاروں سیگریٹ پی جاتا ہے۔
وائلڈ لائف پار کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ اس چڑیا گھر میں آنے والے تمام افراد پر نظر رکھنا ممکن نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں جبکہ چڑیا گھر کے پاس صرف 100 ہی ملازمین ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں نے چمپنزی کی صحت سے متعلق گہری تشویش کا اظہار کیا اور پارک انتظامیہ پر وزیٹرز کی بہتر نگرانی نہ کرنے کا الزام لگایا۔
پارک کے ڈائریکٹر زہان نے کہا کہ سیگریٹ پینے والی مادہ چمپنزی (وان شنگ) اپنے والد (28 سالہ شین بینگ) اور شوہر (13 سالہ یانگ یانگ) کے ساتھ اس چڑیا گھر میں رہتی ہے جن کی دیکھ بھال 3 ملازمین کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو کافی پرانی ہے جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: