رہبر کمیٹی اجلاس میں جے یو آئی کے پلان بی کی مخالفت 2 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:25:00 AM -
  • 0 comments
اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کی اکثر جماعتوں نے جمعیت علمائے اسلام کے پلان بی کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق کنوینر اکرم درانی کی سربراہی میں ہونے والے رہبر کمیٹی کے  اجلاس میں آزادی مارچ کے آئندہ کے لائحہ عمل پر پلان بی پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی قیادت نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سامنے پلان بی پر بریفنگ دی اورتمام جماعتوں کو حکومت کو دیے گئے2 دن کےالٹی میٹم پر اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے پلان بی میں دھرنے کو طول دینا اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے کے نکات شامل تھے۔
رہبر کمیٹی کے اجلاس میں پی پی،اے این پی اور ن لیگ نے طویل دھرنا دینے کی تجویز کی مخالفت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور اے این پی نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کی بھی مخالفت کی ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: