سنجے دت کی نئی فلم پر فواد چوہدری کیوں برس پڑے؟ 15دسمبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:04:00 PM -
  • 0 comments
وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی نئی فلم ’پانی پت‘ میں تاریخ مسخ کرنے اور مسلمان حکمرانوں کو ظالم و جابر دکھانے پر بالی ووڈ پر برس پڑے۔
فلم ’پانی پت‘ شوٹنگ کے آغاز سے ہی تنازعات کا شکار ہے۔ آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی افغانستان کے بادشاہ احمد شاہ ابدالی اورمرہٹوں کے درمیان لڑی جانے والی مشہور پانی پت کی جنگ پر مبنی ہے، جس میں سنجے دت نے افغان بادشاہ ’احمد شاہ ابدالی‘ کا کردار نبھایا ہے۔
فلم میں دکھائے جانے والے تاریخی حقائق پر جہاں افغان شہریوں کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا ہے وہیں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی تاریخ کو مسخ کرنے پر بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جب بیوقوف لوگ آر ایس ایس کے نظریے کے تحت تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم اسی کی اُمید کرسکتے ہیں، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔‘
دوسری جانب افغان عوام کا کہنا ہے کہ فلم میں تاریخ کے کچھ حصوں کو تبدیل کیا گیا ہے اور تاریخ کو مسخ کرکے من گھڑت کہانی شامل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’پدماوت‘ میں بھی مسلم حکمران علاؤ الدین خلجی کو ظالم اور سفاک حکمران بنا کر پیش کیا گیا تھا۔
پانی پت کی مشہور تیسری جنگ افغانی حکمران احمد شاہ ابدالی اور مراٹھاؤں (مرہٹوں) کے درمیان1761 میں لڑی گئی تھی۔ اس جنگ میں احمد شاہ ابدالی نے مرہٹے جنگجوؤں کو ہرادیا تھا۔ فلم 6 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: