وزیراعلیٰ کا ڈیرہ غازی خان کے عوام کیلئے بڑا تحفہ 14 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:58:00 AM -
  • 0 comments

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے عوام کے لیے بڑے تحفے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے لیے علیحدہ گرڈ اسٹیشن بنے گا۔
اس کے علاوہ پاورڈویژن نے منصوبے کے لیے پی سی ون تیارکرنے کی بھی ہدایت کردی۔
بارتھی خاص میں 132کے وی گرڈ اسٹیشن بنایا جائے گا۔ گرڈ سٹیشن کے ساتھ 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جائے گی، یہ ٹرانسمیشن لائن 49 کلو میٹر طویل ہوگی۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر تقریباً ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے بارتھی کے عوام کو ترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلیں گے۔
گرڈ اسٹیشن کے منصوبے کی تکمیل سے قبائلی علاقوں کے عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔
عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ اپنے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کروں گا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: