مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کردی۔13 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:19:00 AM -
  • 0 comments
لاہور: 
مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر حکومت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت شریف فیملی سے ضمانتی بانڈ لینے کی شرط پر قائم ہے لیکن مسلم لیگ (ن) بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہے۔
تمام تر صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے نوازشریف سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے اپنی تمام جائیداد ان کے نام کردی۔ مرزا محمد جاوید نے بیان حلفی میں 25 کروڑ روپے مالیت تمام جائیداد نوازشریف کے نام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال کر بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔
یان حلفی میں کہا گیا کہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نوازشریف کی ضمانت کے لئے تمام پراپرٹی مالیت25 کروڑ روپے حکومت کی تحویل میں دیتا ہوں، نوازشریف جب تک واپس نہیں آئیں گے وہ حکومت کی تحویل میں رہیں گے


Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: