حرم شریف کے فرش کی ٹھنڈک کا راز کیا ہے؟ 01 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:44:00 AM -
  • 0 comments
موسم گرما میں جب سورج آگ برساتا ہے تب بھی اس کی تپتی کرنیں مسجد حرام کے فرش پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔
یہ وہ فرش ہے جو شدید گرمی میں زائرین  کے پیروں کو ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔
حرم شریف میں تعینات رضاکاروں کا کہنا ہے کہ حرم شریف کے خدام کی ذمہ داری زائرین کعبہ کو ہر ممکن سکون اور سہولت مہیا کرنا ہے۔
ہر دور میں حرم شریف کے بیرونی فرش کو دن کے اوقات میں ٹھنڈا رکھنے کے لیے مختلف تکنیک استعمال کی جاتی رہی ہیں۔
اس ضمن میں اہم خصوصیات کے حامل سنگ مرمر کو تلاش کیا جو سخت گرمی میں بھی کم سے کم گرم ہونے کی خصوصیت کا حامل ہو۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حرم پاک کے فرش کی ٹھنڈک کا راز ایک خاص قسم کا سنگ مر مر ہے۔
’التاسوس‘ کے نام سے مشہور سنگ مرمر دوسرے پتھروں کی نسبت گرمی زیادہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ سنگ مرمر زیادہ درجہ حرارت میں دوسرے پتھروں کی نسبت فرش کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے اور فرش کا درجہ حرارت معتدل رکھتا ہے۔
’التاسوس‘ نامی یہ سنگ مرمر نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت مہنگا بھی ہے، حرم شریف کے لیے یہ سنگ مرمر خاص طور پر یونان سے لایا گیا ہے
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: