بھارتی دنیا میں سب سے چھوٹے دماغ رکھتے ہیں، تحقیق 01 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:32:00 AM -
  • 0 comments
بھارتی دنیا میں سب سے چھوٹے دماغ رکھتے ہیں، ان کے دماغ اونچائی، چوڑائی اور حجم میں مغربی اور دیگر مشرقی آبادیوں کے مقابلے میں کم ہیں۔
یہ انکشاف حید ر آباد کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) کے ایک مطالعے میں کیا گیا ہے۔ بھارت کے باشندوں کے لیے پہلا دماغی اٹلس تشکیل دینے کے بعد کہا کہ بھارتیوں کے دماغ چینی اور کاکیشین سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے شہریوںکے مقابلے میں چھوٹے ہیں۔
شکل اور جسامت کے لحاظ سے بھی ان کے دماغ چینی، کوریائی اور کاکیشین باشندوں کے دماغ میں ایک خاص فرق ہے۔ تاہم اس مطالعے میں یہ انکشاف نہیں ہوا ہے کہ دماغی سائز میں فرق کی وجہ سے ان آبادیوں میں کیا آپس میں تفریق پیدا ہوسکتی ہے۔
یہ تحقیق ”نیورو سائنس انڈیا “ جریدے میں شائع ہوئی، مطالعے میں کینیڈا کی میک گِل یونیورسٹی کے محقق راگھو مہتا، حیدرآباد کے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جیانتھی سواسوامی اور الفن جے تھٹوپٹو، اور کیرالہ کے سری چترا تیرونل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے آر شیلاکماری اور چندر شیکرن کیسواڈس کی مشترکہ کوشش تھی۔
محققین نے صحت مند سوبھارتی نوجوانوں کے دماغی اسکین سے اٹلس تیار کی جن میں نصف خواتین شامل تھیں، جن کی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان تھی۔
 مطالعہ کے مطابق دماغی اٹلس محققین کو دماغی امیجنگ کے مختلف طریقوں جیسے آیم آر آئی اور فنکشنل ایم  آر آئی، یا صحت مند اور بیمار دماغی حالتوں کے درمیان یا افراد کے درمیان موازنہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔
کینیڈا میں مونٹریال نیورولوجیکل انسٹی ٹیوٹ اور بین الاقوامی کنسورشیم برائے دماغ میپنگ (آئی سی بی ایم) نے 305 نوجوانوں کے دماغی ایم آر آئی اسکینوں کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ڈیجیٹل انسانی دماغ اٹلس تشکیل دیا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: