انگور کھانے کے بے شمار فائدے-سانس اور کینسر کے امراض سے بچاتا ہے-

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:15:00 AM -
  • 0 comments
انگور ایک ایسا پھل ہے جسے ہر عُمر کے لوگوں کو پسند ہوتا ہے، یہ نا صرف لذیز بلکہ صحت کے لئے انتہائی مفید بھی ہے۔
انگور کے بے شمار فوائد ہیں یہ چہرے کی رنگت نِکھارنے اور ایکنی ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
اِس کے علاوہ انگور ایک مہینہ لگاتار کھانے  سے انسانی جسم کو حیرت انگیز  فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
نگور میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، انگور میں پائے جانے والے ریشے آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں اور انگور کے اندر موجود قدرتی پانی بھی نظامِ ہاضمہ کے لیے اچھا ہوتا ہے۔
نگور میں قُدرتی طور پر کاربو ہائیڈریٹ اور ایک خاص سیلولوز پایا جاتا ہے جو قُدرتی طور پر توانائی کو بڑھاتا ہے، اِس کا  طریقہ یہ ہے کہ روزانہ ایک مُٹھی انگور کھالیں اس عمل سے آپ پُورا دِن چُست اور توانا رہیں گے۔
انگور میں طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو انگور کو سُرخ سے جامنی رنگ دیتے ہیں، یہ دونوں اُن ریڈیکلز سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو گُردوں کی بیماری اور انفیکشن کا سبب بنتے ہیں۔
اِس کے علاوہ یہ دونوں اینٹی آکسیڈینٹ یوریک ایسڈ جیسے بیکار مصنوعات کو بھی جسم سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انگور میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے، اِس میں اینٹی کینسر خصوصیات ہوتی ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت کئی دوسرے کینسرز سے بھی بچاتا ہے
ایک تحقیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ جو بچے میووں میں گیری دار میوے اور پھلوں میں انگور جیسے پھل کھا کر بڑے ہوتے ہیں اُن میں دمہ کی بیماری کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
جارجیا یونیورسٹی کے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ انگور کھانے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور اِس کے علاوہ یہ انسانی جسم کوطاقتور بھی بناتا ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: