سال کی پہلی سہ ماہی، تجارتی خسارے میں ریکارڈ 35 فیصد کمی 11 اکتوبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 9:51:00 PM -
  • 0 comments
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 34اعشاریہ85 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات نے مالی سال 20-2019 کی پہلی سہ میں تجارتی خسارے کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کردیے ہیں۔
دوران برآمدات میں 2اعشاریہ75 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، اور پہلی سہ ماہی میں برآمدات 5 ارب 52 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات میں 20اعشاریہ59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور جولائی تا ستمبر درآمدات 11 ارب 25 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ستمبر 2019 میں برآمدات میں 2اعشاریہ67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ ایک ارب77 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ ستمبر میں درآمدات میں 13اعشاریہ90 فیصد کمی ہوئی اور درآمدات 3 ارب 78 کروڑ ڈالر رہیں، تجارتی خسارہ 2 ارب ڈیڑھ کروڑ ڈالرکم ہوا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: