دُنیا کے خطرناک ریلوے ٹریک کی گلی بند ہوگئی 13 اکتوبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:33:00 AM -
  • 0 comments

ویتنام کے خطرناک ریلوے ٹریک کی گلی بند ہونے پر سیاح مایوس ہوگئے۔
ویتنام کے دارالحکومت ’ہنوئی‘ میں موجود دُنیا کے خطرناک ترین ریلوے ٹریکس میں شمار ہونے والے ٹریک کی معروف گلی کو حکام نے حفاظتی انتظامات کی وجہ سے بند کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اِس ٹرین گلی میں ایک حادثہ ہوا تھا جس کے پیشِ نظر انتظامیہ نے اِس گلی کو بند کردیا جس کے بعد اس گلی میں کسی سیاح کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام ہوٹل مالکان کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ اپنے ہوٹل بند کردیں
ٹرین گلی کو بند کیے جانے پر دُنیا بھر سے آنے والے سیاح مایوس دکھائی دے رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ منفرد حیثیت رکھنے والی گلی کو دوبارہ کھولا جائے۔
واضح رہے کہ ہنوئی میں ایک صدی قبل بچھائے گئے اِس ریلوے ٹریک کو دُنیا کے خطرناک ریلوے ٹریک میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ اِس ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف محض 2 سے 3 فٹ کی دُوری پر عمارتیں اور ہوٹلز موجود ہیں جہاں دُنیا بھر سے سیاح وقت گزارنے اور اپنی تصاویر بنوانے آتے ہیں جبکہ سیاحوں کی دلچسپی کی وجہ سے مقامی افراد نے اِس گلی میں عمارتوں کے اندر ’کیفے‘ اور ’ریسٹورنٹس‘ کھول رکھے ہیں جو 24 گھنٹے کُھلے رہتے ہیں، اِس گلی سے گزرتے وقت ٹرین کی رفتار انتہائی کم کردی جاتی ہے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے تاہم اس کے باوجود یہاں حادثات ہوتے ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: