لیاقت قائم خانی ستارہ امتیاز کے گھر سے برآمد اثاثوں کی مالیت 20 ستمبر 201910 ارب روپے اور برآمد سونے کی مالیت 15 کروڑ سے زائد ہے

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:34:00 AM -
  • 0 comments
کے ایم سی کے سابق ڈی جی پارکس اور میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی نے نیب کی حراست میں انکشاف کیا ہے کہ وہ سابق عہدیداروں اور اہم سیاستدانوں کو بھی کرپشن کی رقم میں حصہ دیتے تھے۔
نیب کے ہاتھوں گرفتار لیاقت قائم خانی پر الزام ہے کہ انہوں نے20 سال میں کراچی کے 71 پارک صرف کاغذات میں بنائے، پارکس میں جعلی کام کرانے کے لیے جعلی کمپنیاں بنائیں۔
نیب کی جانب سے لیاقت قائم خانی کے خلاف تین مزید ریفرنسز بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،ان کے گھر سے برآمد اثاثوں کی مالیت 10 ارب روپے اوربرآمد سونے کی اشیاء کی مالیت 15 کروڑ سے زائد ہے۔
لیاقت قائم خانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، کرپشن اور جعلی دستاویزآت کے ریفرنس بھی فائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب کا دعوی ہے کہ انہوں نے ایک ارب روپے ہڑپ لیے ہیں۔
واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں تحقیقات کرتے ہوئے نیب راولپنڈی نے اسلام آباد میں مقیم کراچی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے کراچی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے ساز وسامان کی دستاویزات برآمد کرلیں۔
چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی 8؍ لگژری گاڑیوں میں مرسیڈیز اور لینڈ کروزر بھی شامل ہیں جبکہ جدید اسلحے کی بڑی تعدادبھی برآمد کی گئی ۔
اس کے ساتھ ساتھ سونا ، قیمتی زیورات اور کراچی اور لاہور کے بنگلوز کی دستاویزات بھی سامنے آئی ہیں۔
ان کے گھر سے 4 ؍ بائی 6؍ فٹ کے 2؍ بڑے لاکر ز بھی پکڑے گئے۔
سابق ڈی جی پارکس کے ذاتی سامان میں سے سونے کے بٹن اور کف لنکس بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ملزم لیاقت قائم خانی کو گزشتہ روز باغ ابن قاسم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے اور کلفٹن کے ایک پارک کا بڑا پلاٹ غیر قانونی الاٹ کرنے کا الزام ہے۔
نیب کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کا گھر انتہائی پر تعیش اور عالی شان ہے اور ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا۔
اس گھر کے دروازے ریموٹ کنٹرول سے کھلتے ہیں اورگھر کے اندر باتھ روم 2؍ مرلے پرمحیط ہیں۔
لیاقت علی قائم خانی مئیر کراچی کے مشیر اور ایک بڑی سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کام کرتا رہا ہے۔
نیب کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا۔
علاوہ ازیں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات کا سامنا کروں گا اور ثابت کروں گا کہ میرے اوپر لگائے گئے سارے الزامات غلط ہیں اور میں بے گناہ ہوں ، میری ہر قسم کی جائیداد میں میرے اور میری اہلیہ کے خاندان کا بھی تعلق ہے ، کوئی بھی چیز ناجائز نہیں ۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: