کشمیریوں کی مدد،پاکستان کے پاس جنگ کےسوا کوئی راستہ نہیں، تجزیہ کار

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:53:00 AM -
  • 0 comments
کراچی (ٹی وی رپورٹ)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کیلئے پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، پہلے جو کشمیری علیحدگی پسند نہیں تھے اب وہ بھی علیحدگی پسند ہوگئے ہیں،ہماری کشمیر پالیسی سیاست سے بالاتر ہو کر بنائی جانی چاہئے ، سلامتی کونسل جیسے ادارے عالمی طاقتوں کے ٹولز ہیں جو پہلے ہی انڈیا کی ہمنوا ہیں ،تمام سیاسی قائدین کو پارٹی لائنز سے اوپر اٹھ کر دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑنا چاہئے، پاکستان مضبوط کشمیر پالیسی بنا کر دنیا میں اجاگر کرے تو دنیا سے اپنی بات منواسکتا ہے، پاکستان کو مستقل مزاجی سے کشمیر کے مضبوط مقدمہ کا مضبوط وکیل بننا چاہئے، پاکستان سے کوئی امید نہیں کہ کشمیریوں کیلئے کچھ کر سکے گا، کشمیر کے معاملہ پر نہ اسمبلی اور نہ ہی حکومتی اقدامات میں سنجیدگی نظر آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمل سرفراز، مظہر عباس، سلیم صافی، حسن نثار اورحفیظ اللہ نیازی نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: