ایران نے ایک اور غیر ملکی جہاز قبضے میں لے لیا۔ 4 جولائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:26:00 AM -
  • 0 comments
تہران: 
ایران کے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے خلیج فارس کے پانیوں پر ایک اور غیر ملکی آئل ٹینکر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیجی پانیوں پر ایران نے ایک اور غیرملکی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے، بحری جہاز میں موجود عملے کے 7 ارکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے بات کرتے ہوئے پاسداران انقلاب کے کمانڈر رامیزان ضراہی نے بتایا کہ غیر ملکی تیل بردار بحری جہاز 7 لاکھ لیٹر تیل غیر قانونی طور پر عرب ممالک میں اسمگل کرنے جا رہا تھا۔
آئل ٹینکرز میں سوار عملے کے ارکان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے تاہم تیل بردار بحری جہاز کی ملکیت اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں اور نہ ہی کوئی دعویدار سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایرانی آئل ٹینکر کو جبرالٹر میں تحویل میں لینے کے جواب میں ایران نے بھی ایک برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا تھا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: