بل گیٹس کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش 21 اگست 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:23:00 AM -
  • 0 comments
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خیبرپختونخوا میں بڑھتے پولیوکیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے اور ستمبر میں اقوام متحدہ اجلاس میں ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان کو مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خط لکھا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا میں بڑھتے ہوئے پولیوکیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پولیوکےخاتمے میں کی جانے والی کوششوں پرحکومت پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو ختم کرنے کےلیے والدین کےذہنوں سے شکوک نکالنا انتہائی ضروری ہے، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ( ای پی آئی)پر حکومت کی خصوصی توجہ درکار ہے۔
مائیکروسافٹ کے بانی نے انسدادپولیو ،ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور احساس پروگرام کی بھی تعریف کی اور ستمبرمیں اقوام متحدہ اجلاس میں وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوامیں پولیوکیسز پر وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا ، جس میں ان کو پولیوکیسز سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ گزشتہ سال صوبہ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا،جبکہ 10 اضلاع میں رواں سال پولیو کے 41 کیس سامنے آئے ہیں۔
اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق بنوں ڈویژن میں 30 پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، ملک بھر میں 80 فیصد پولیو کیسز پشتون کمیونٹی والے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں، لہذا پشتون کمیونٹی کو پولیو سے متعلق آگاہی دینے کے لیے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں 76 پولیو ورکرز اور اہلکار شہید کیےگئے، ایمرجنسی آپریشن سینٹرکےسینئر افسران کومختلف ڈویژن میں متحرک کیاگیا، نکات میں بتایا گیا انکاری والدین کو راضی کرنے کے لیےبااثرافراد سے رابطے کیے ، ویکسی نیشن پرمنفی پروپیگنڈا ختم کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ صوبائی پولیو ٹیم 2020 تک پولیو پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی موجودہ ٹیم کو اپریل 2020 تک کام کرنے دیا جائے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: