دہشت گردی کے بعد دنیا کو سب سے بڑا خطرہ منشیات سے ہے۔ 2 اگست 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:23:00 AM -
  • 0 comments
ذہنی امراض کے ماہر ڈاکٹر سید ذوالفقار علی رضوی کا کہنا ہے کہ نشے کا بڑھتا ہوا رجحان ذہنی امراض میں اضافہ کا موجب بن رہا ہے۔
نوجوان نسل میں دن بدن نشے کی طرف بڑھتا ہو ا رجحان ذہنی امراض کو بڑھانے کا ذمہ دار ہے، جن میں چرس، افیون، ہیرؤن، بھنگ، کوکین، نشہ آور گولیاں اور ٹیکوں کااستعمال شامل ہے۔
ڈاکٹر سید ذوالفقار علی رضوی نے بتایا کہ منشیات کا استعمال نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے۔
ڈاکٹر سید ذوالفقار علی رضوی نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد دنیا کو سب سے بڑا خطرہ منشیات کے استعمال سے ہے کیونکہ نشے کی وجہ سے نوجوان نسل اپنے فرائض سے غافل ہوتی جا رہی ہے۔
نہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر میں ریلوے اسٹیشنوں، پارکوں، قبرستانوں اور دیگر مقامات پر لوگ سر عام نشہ کرتے ہیں، مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، 18سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے سگریٹ پینے اور خریدنے پر سختی سے عملدر آمد ہونا چاہیے۔
ان کاکہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں منشیات کے خلاف قانون سازی کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں بھی قانون موجود ہے لیکن اس پر عملدر آمد کی اشد ضرورت ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: