برسلز: بھاتی سفارتحانے کے سامنے زبردست مظاہرہ 15 اگست2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:15:00 AM -
  • 0 comments
بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے آج برسلز میں بھاتی سفارتحانے کے سامنے کشمیریوں اور پاکستانیوں نے زبردست مظاہرہ کیا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مظاہرین نے مودی حکو مت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی، جبکہ انہوں نے فری کشمیر، کشمیر میں مظالم بند کرو  اور حریت قیادت سمیت تمام کشمیریوں کی رہائی کے مطالبات پر مشتمل بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ 
مظاہرے کے دوران اس وقت تصادم کی فضا پیدا ہوگئی جب آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین پر بھارتی سفارتخانے کی تقریب میں جانے والے افراد نے جملے کسے۔ جس پر مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور سفارتخانے کی طرف بڑھے لیکن منتظمین کی مداخلت پر واپس آگئے اور بھارتی حکومت کے خلاف مزید زور سے نعرے بازی شروع کردی۔ 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید، نوید خان، سید حسنات بخاری، اشفاق قمر، ڈاکٹر منظور ظہور، ملک اجمل، حاجی عبدالحمید، اسد الہٰی، مہر علی صفدر، شیخ سعد، شیخ الیاس، حاجی وسیم، شکیل گوہر، خالد محمود، خالد جوشی، راجہ خالد، میاں شعیب اور حاجی خلیل نے بھارت کی جانب سے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے  آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 A کے خاتمے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ 
مقررین نے کہا کہ طاقت کے بل پر کشمیریوں کی آواز نہیں دبائی جاسکتی۔ اگر وادی میں کرفیو لگا کر کشمیریوں کو محصور کر دیں گے تو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کشمیری اور پاکستانی ان کی آواز بن جائیں گے، جس کا عملی مظاہرہ بھارتی سفارتخانے کے سامنے اس وقت دنیا دیکھ رہی ہے۔
مقررین نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال میں فوری طور پر مداخلت کرے تاکہ ڈیڑھ ارب آبادی کے امن کو خطرہ لاحق نہ ہو۔ 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کونسلر ناصر چوہدری نے بھاتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری نہیں تو اپنے ملک کے اندر موجود عقلمند لوگوں کی آواز سنیں، جو خود اس اقدام کے خلاف سڑکوں پر موجود ہیں۔ 
مظاہرے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بنگلہ دیشی کمیونٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ 
مظاہرے کے اختتام پر کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا سید اور دیگر رہنماؤں نے بھارتی سفارتخانے کو ایک یاد داشت بھی پیش کی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: