بینکوں کے ڈپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے 9جولائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:06:00 AM -
  • 0 comments
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح 14 ہزار ارب روپے سے زائد پر پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق ڈپازٹس میں اضافے کی بڑی وجہ جون میں متعارف کرائی گئی، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کے تحت بینکوں میں جمع کرائی گئی رقم ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون میں بینکوں کے ڈپازٹس ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا سلسلہ برقرار رہا، 17 سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 13000 ارب روپے بڑھے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ مالی سال 2019ء میں بینکوں کے ڈپازٹس 1395 ارب روپے اضافے سے 14458 ارب روپے ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالی سال 2019ء میں بینکوں کے ڈپازٹس میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ مالی سال 2007ء میں بینکوں کے ڈپازٹس ریکارڈ 24 فیصد بڑھے تھے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: