سری لنکا کا ویسٹ انڈیز کو 339 رنز کا ہدف 01 جولائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:17:00 AM -
  • 0 comments
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے 38 ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 339 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اوشکا فرنانڈو نے شاندار سینچری بنائی۔
چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کا سری لنکن اوپنرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 93 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
سری لنکا کو پہلا نقصان دیموتھ کرونارتنے کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 32 رنز بناکر ہولڈر کی گیند پر وکٹ کیپر شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کرونارتنے کے بعد کوشل پریرا بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے، وہ 64 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔
نئے آنے والے بیٹسمین کوشل مینڈس اور اوشکا فرنانڈو نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 189 تک پہنچایا، مینڈس 39 رنز پر فیبیان ایلن کا شکار ہوگئے۔
اینجلو میتھیوز کو 26 کے اسکور پر ہولڈر نے کلین بولڈ کیا۔
اوشکا فرنانڈو 103 گیندوں پر دو چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کوٹریل کی گیند پر ایلن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ایسورو اُدانا تھے، جو صرف تین رنز بناسکے، یوں سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہولڈر نے دو، جبکہ کوٹریل، تھامس اور ایلن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: