نیب کی خورشید شاہ اور مہتاب عباسی کے خلاف انکوائری کی منظوری۔ 31 جولائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:58:00 AM -
  • 0 comments
اسلام آباد: 
قومی احتساب بیورو(نیب) نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار مہتاب سمیت دیگر کے خلاف 9 انکوائریوں کی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، نیب اعلامیہ کے مطابق خورشیدشاہ، سردار مہتاب،خالد شیر دل سمیت دیگر کے خلا ف 9 انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں سابق ایکسئن ٹیسکو پشاور اکرام اللہ شاہ کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے اور اوجی ڈی سی ایل، نجکاری کمیشن، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شعبہ مالیات خیبرپختونخوا کے خلاف انکوائری چیف سیکرٹری کو بھیجوا دی گئی ہے جب کہ تنویرالحسن گیلانی،افتخار گیلانی، اکبرشاہ رشیدی، شاہد محبوب و دیگر کے خلاف انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ  نیب کامقصد کرپشن فری پاکستان ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: