حسن علی بھارتی لڑکی کو دل دے بیٹھے شادی کا فیصلہ 30جولائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:44:00 AM -
  • 0 comments
پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی نے بھارتی لڑکی شامیہ آرزو سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق حسن علی کے اہلخانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ ان کے اور شامیہ کے اہلخانہ کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی بھارت کے شہر دہلی کی رہائشی شامیہ آرزو سے 20 اگست کو دبئی میں نکاح کریں گے جبکہ شادی اگلے سال 2020ء پاکستان میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی کو بھارتی لڑکی پسند آ گئی تھیں۔ شامیہ آرزو نے انگلینڈ میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق شامیہ آرزو اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں اور دبئی میں ہی ملازمت کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ حسن علی بھارتی خاتون سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کر کٹر ہوں گے۔
اس سے قبل شعیب ملک نے ہندوستان کی معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی۔
پاکستان کے 2 عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان نے بھی ہندوستانی خواتین سے شادی کی تھی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: