بھارتی ٹیچر ارب پتی کیسے بنا ؟ 30 جولائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:24:00 AM -
  • 0 comments
بھارت میں ایک اسکول ٹیچرموبائل ایپ کے ذریعے ارب پتی افرادکی فہرست میں شامل ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے بیجو رویندرن اپنی موبائل ایجوکیشن ایپ ’بیجوز لرننگ ایپ‘  سے 6 ملین ڈالر کمانے کے بعد بھارتی ارب پتی کلب کے نئے ممبر بن گئے ہیں۔

اُن کی ذاتی کمپنی ’تھنک اینڈ لرن ‘ نے رواں ماہ 150 ملین ڈالر تک فنڈز جمع کئے جس کے بعد اس کمپنی کی مالیت 5.7 بلین ڈالر ہوگئی ہے۔ اس کمپنی میں وہ 21 فیصد حصص کے مالک ہیں جس کی وجہ سے وہ ’ارب پتی افراد‘کی صف میں شمار کیے جانے لگے ہیں۔
انہوں نے 2011 میں ٹیوٹر کے طور پر آن لائن لیکچرز سے آغاز کرتے ہوئے طالبِ علموں کو گھر بیٹھے تعلیم دی جبکہ 2015 میں باقاعدہ موبائل ایپلی کیشن کولانچ کیا، بنگلور سے چلائی جانے والی یہ تعلیمی ایپلی کیشن اب دنیا کے متعدد ممالک میں استعمال کی جا رہی ہے۔
بیجو ز ایپلی کیشن کے ذریعے ڈزنی فلم کے مشہور کریکٹرز  فروزن کی’ ایلسا‘، فلم ’لائن کنگ‘ کے کردار پہلی سے تیسری جماعت تک کے بچوں کو ریاضی اور انگریزی کی تعلیم دیں گے ، اس کے علاوہ ڈزنی اسٹارز بھی ان اینیمیٹڈ کوئز،گانوں اور کہانیوں میں نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ 37 سالہ بیجو رویندرن کا تعلق بھارت کی ریاست کیرالہ کے ایک گاؤں سے ہے اوران کے والدین بھی ٹیچر تھے ۔
بیجو رویندرن والٹ ڈزنی کمپنی کے معاہدے میں نامزدگی کے بعد اگلے سال 2020 میں اس ایپ کو امریکا میں بھی لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: