وزیراعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ 20 جولائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:41:00 AM -
  • 0 comments
وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔ 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دو نشستیں ہوں گی۔
دونوں رہنماؤں کی پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی۔ ٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان پاک امریکا تعلقات سمیت خطے اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔
عمران خان دورے کے دوران کانگریس کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ بعدازاں تاجر،تجزیہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی عمران خان ملاقات کریں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان کے دورۂ امریکا سے متعلق شیڈول کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان امریکا میں عالمی بینک کے وفد سے بھی مذاکرات کریں گے، سرکاری مصروفیات کے بعد وزیراعظم کیپٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی اور اس کے بعد پاکستان بزنس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: