نان فائلر کو اب ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، شبر زیدی 29 جولائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:01:00 AM -
  • 0 comments
لاہور( خبرایجنسی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ 500مربع گز کے گھر اور 1000سی سی انجن کی حامل گاڑی رکھنے والے ایک لاکھ نان فائلرز کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،حکومت نے نان فائلر کو فائلر بنانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے آئندہ ماہ کی2تاریخ تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے توسیع کی ہے،نان فائلر کو اب ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہم یقیناً ایسے افراد کو نوٹس جاری کریں گے جنہیں انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی مرتبہ ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے اور اثاثے ظاہر کرنے کی آخری تاریخوں میں توسیع کی ہے مگر اب ہم نے نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے ایسے افراد کی فہرست مرتب دی ہے جن کے پاس 500یا اس سے زائد مربع گز کا گھر اور ایک ہزار یا اس زائد سی سی انجن کی گاڑی اور بیرون ملک بنک اکائونٹس موجود ہیں،ایسے تمام افراد کو مختلف دورانیے میں نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: