خیبر پختونخواہ میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 2 ججز برطرف 16 جولائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:35:00 AM -
  • 0 comments
کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال  پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 ججز کو نوکری سے برخاست کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سول جج طیب علی اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے تمام ثبوتوں اور موقف جاننے کے بعد مذکورہ ججز کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی اور ان سفارشات کی روشنی میں دونوں ججز کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
Source-


Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: