پی سی بی کی ثناء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد 19 جولائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:49:00 AM -
  • 0 comments
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی خواتین کرکٹ کی رول ماڈل ثناء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے۔

ثناء میر کمیٹی میں شامل تین موجودہ خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر کلیئر کانر کو کمیٹی کی چیئرپرسن برقرار رکھا گیا ہے۔ 
کمیٹی میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی اسپنر ثناء میر کے علاوہ آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر لیسا اسٹالیکر اور بھارتی کھلاڑی متھالی راج شامل ہیں۔ 
کمیٹی کا پہلا اجلاس گذشتہ روز آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کےدوران منعقد ہوا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ثناء میر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ثناء میر اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر خواتین کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔
ثناء میر نے آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت موجودہ کرکٹر انٹرنیشنل ویمنز کمیٹی میں شمولیت کسی اعزاز سے کم نہیں۔
ثناء میر نے کمیٹی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کروں گی خواتین کرکٹ کےفروغ میں اپنا کردار ادا کرسکوں۔
آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان بھی شامل ہیں۔ ایم ڈی پی سی بی، آئی سی سی کے مستقل اراکین کی فہرست میں سے منتخب کیے گئے دو اراکین میں سے ایک ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: