ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ19 جولائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:33:00 AM -
  • 0 comments

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس باکسر نے جمعرات کو دفاعی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے جس سے جہاز اور عملے کو سیکیورٹی خدشات تھے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی بین الاقوامی پانیوں میں موجود جہاز کے خلاف کارروائی انتہائی اشتعال انگیز اور دشمنانہ ہے، امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ دیگر اقوام کو بھی کہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کے لیے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اپنے جہازوں کی حفاظت کریں۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہےکہ ایران کے پاس ڈرون گرائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، ایران نے گزشتہ ماہ امریکی ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا تھا۔

Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: