شہباز شریف پر برطانوی امداد سے چوری کا الزام 14 جوائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:45:00 AM -
  • 0 comments
برطانوی اخبار  نے تحقیقاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے برطانیہ سے حاصل کی جانیوالی امدادی رقم کا کچھ حصہ منی لانڈرنگ کے ذریعے واپس برطانیہ منتقل کیا۔ ان کے دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ پانچ سو ملین پاؤنڈ رقم پنجاب کو دی۔
برطانوی اخبار  ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کے لئے امداد دینے والا برطانوی محکمہ DFID سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاؤنڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔
دوسری جانب شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے اسے وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان پرلگائے جانیوالے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان الزامات کو ثابت کرنے کے لئے کوئی شواہد موجود نہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: