ہیر مان جا‘سب کو پیچھےچھوڑ دے گی، حریم فاروق 14 جولائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:40:00 AM -
  • 0 comments

پاکستانی فلموں کی مقبول فلم ساز اور خوبصورت اداکارہ حریم فاروق کا کہناہے کہ جیو اور آئی ایم جی سی کے تعاون سے بڑی عید پر ریلیز ہوئی والی میری نئی فلم ’ ہیر مان جا‘ سب کو پیچھے چھوڑ دے گی۔
اس فلم میں ڈراما، ایکشن اور ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا مزاح سب فلم بینوں کے دل جیت لے گا۔ دل میں اتر جانے والی موسیقی اور اس پر شان دار رقص دھوم مچادے گا۔ میں فلم انڈسٹری میں بطور پروڈیوسر اور ایکٹریس نام بنانا چاہتی ہوں۔
میری پروڈیوس کی ہوئی فلم جاناں اور پرچی نے مقبولیت حاصل کی۔ وہ گزشتہ روز جنگ کو انٹرویو دے رہی تھیں۔ حریم فاروق نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے تھیٹر سے اپنے کام کا آغاز کیا۔
انور مقصود کے تھیٹر ’آنگن ٹیڑھا‘ میں  جہاں آرا کا دل چسپ کردار ادا کیا تو بشریٰ انصاری نے میرے کردار کی تعریف کی۔ فلم پرچی میں میری پرفارمنس کو کافی سراہا گیا،فلم بین  ایک مرتبہ پھر مجھے علی رحمان کے مد مقابل ’ہیر مان جا‘ دیکھیں گے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: