نوجوت سنگھ سدھو بے وزارت سے استعفٰی دے دیا - 14 جولائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:46:00 AM -
  • 0 comments
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوجوت سنگھ نے ایک ٹویٹ میں صوبائی وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جب کہ انہوں نے راہول گاندھی کے نام لکھے گئے استعفیٰ کاعکس بھی شیئر کیا۔ بقول سدھو انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلٰی پنجاب کو بھیجا تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس کو تاحال استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

نوجوت سنگھ نے اپنے سادہ سے استعفیٰ میں مستعفی ہونے کی وجہ تحریر نہیں کی، کانگریس کی جانب سے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے جب کہ راہول گاندھی لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش پرخود پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور تاحال صدارت سنبھالنے کو تیار نہیں
نوجوت سنگھ سدھو اپنے وزیراعلیٰ سے اختلاف کے باعث گزشتہ ماہ ہی وزارت بلدیات اور سیاحت و ثقافت سے دستبردار ہوگئے تھے تاہم راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد معاملات طے پاگئے تھے جس کے بعد سدھو کو وزارت توانائی دی گئی تھی تاہم انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہیں سنبھالی تھیں۔

نوجوت سنگھ اور وزیراعلٰی پنجاب آرمیندرا سنگھ کے درمیان اختلافات اس وقت شدت اختیار کرگئے تھے جب لوک سبھا کے انتخابات میں نوجوت سنگھ کی اہلیہ نوجوت کور سدھو کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: