شکست خوردہ افغان شائقین کا جشن منانے والے پاکستانیوں پر حملہ،وہاب ریاض پر حملے کی کوشش ناکام،

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:12:00 AM -
  • 0 comments
لیڈز(نمائندہ خصوصی، جنگ نیوز)ہیڈنگلے میں پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی ٹیم کو شکست کے بعد افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے، افغان تماشائیوں نے جشن منانے والے پاکستانی تماشائیوں پر گرائونڈ کے اندر دھاوا بول دیا ، کرسیوں، لاتوں اور گھونسوں کا استعمال ،میچ وننگ اننگ کھیلنے والے وہاب ریاض پر گرائونڈ سے واپس آتے ہوئے افغان تماشائی نے گرائونڈ میں گھس کر حملے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی گارڈ نے تماشائی کو دبوچ لیا، دو مزید افغان تماشائی بھی گرفتار، افغان تماشائیوں نے پاکستانی صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، میچ کے آغاز سے قبل ہی افغان تماشائیوں نے ہنگامہ آرائی اس وقت شروع کردی تھی جب انہوں نے پاکستانی تماشائیوں پر حملے کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، کئی افغان تماشائی ٹکٹس کے بغیر ہی میدان میں زبردستی گھس گئے اور انہوں نے اسٹیڈیم میں دوسروں کی نشستوں پر قبضہ کرلیا ، افغان تماشائیوں نے سیکورٹی
اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ،اسٹیڈیم کے اندرتماشائیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو طلب کر لیا گیا اور پولیس نے دو تماشائیوں کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہنگامے کرنے والوں کو حراست میں لے رہی ہے۔دریں اثناء ایسا کشیدہ ماحول پاک بھارت میچ میں دیکھنے میں نہیں آیا۔جگہ جگہ ہنگامی آرائی ہوتی رہی۔کئی انکوژر میں بھی تماشائیوں میں جھگڑے ہوئے۔اس دوران لاتوں گھونسوں ڈنڈوں کا استعمال ہوا۔پولیس کو صورتحال کنٹرول کرنے میں مشکل پیش آئی۔کئی انکلوژر میں افغانستان زندہ باد کے نعرے لگتے رہے۔مشتعل تماشائیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے انکوژرز میں سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔پاکستان کو گذشتہ دو میچوں کی طرح افغانستان کے میچ میں بھی بھرپور حمایت ملی اس گراونڈ با ر بار پاکستان زندہ باد کے نعرے لگتے رہے۔ہرجانب پاکستانی نظر آرہے تھے۔ہیڈنگلے میں شور کی آواز سن کر لگ رہا تھا کہ تماشائیوں میں زیادہ تر پاکستانی ہیں۔افغان تماشیوں کی تعداد نسبتا کم تھی۔لیڈز،بریڈفورڈ اور مانچسٹر کے علاوہ دیگر شہروں سے ہزاروں پاکستانی قومی ٹیم کی حمایت میں موجود تھے۔لیڈز میں پاکستان اور افغانستان کا میچ تیز اور چمکدار دھوپ میں ہوا۔ہیڈنگلے میں موسم گرم تھا اور تیس درجے سینٹی گریڈ موسم میں میچ کھیلا گیا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: