کوہلی نے ٹنڈولکر اور لارا کا ریکارڈ توڑدیا 27 جون 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:46:00 AM -
  • 0 comments
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
ویرات کوہلی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے 34 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 72 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انٹرنیشنل میچز میں تیز ترین 20ہزار رنز بناکر سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل کوہلی کو20 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے صرف 37 رنز درکار تھے۔
ویرات کوہلی نے 20ہزار رنز کا سنگ میل 417 اننگز میں عبور کیا جبکہ سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا دونوں نے 453 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
انٹرنیشنل میچز میں 20ہزار کا ہندسہ عبور کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ (464 اننگز)، جنوبی افریقا کے اے بی ڈیولیئرز (483 اننگز)، جنوبی افریقا ہی کے جیک کیلس ( 491 اننگز ) اور بھارت کے راہول ڈریوڈ ( 492اننگز) شامل ہیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: