قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا 21 جون 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:28:00 AM -
  • 0 comments
سلام آباد: 
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے (ق) لیگ کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی۔ چوہدری پرویزالہی، طارق بشیر چیمہ اورمونس الہی سمیت جہانگیرترین بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے بجٹ کی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مرکزاورصوبے میں بجٹ منظورکروانے میں اپنا بھرپورکردارادا کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی غیرمشروط حمایت پرمسلم لیگ (ق) کی قیادت کا مشکورہوں، اتحادیوں کوساتھ لے کرچلیں گے، قومی دولت لوٹنے والوں کواحتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق (ق) لیگ نے وزیراعظم اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وعدوں پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ مسلم لیگ (ق) نے مونس الہی کووفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے اور ق لیگ بجٹ میں حکومت کی مکمل حمایت کرے گی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: