بیگمات کو اجازت کیسے دی، محمد یوسف بورڈ پر برہم - 14 جون 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:14:00 AM -
  • 0 comments
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2019ء کی شروعات سے قبل اعلان کیا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے کٹھن اور مشکل ٹورنامنٹ کے پیش نظر کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو ان کے ہمراہ رہنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم بعد ازاں پی سی بی کےچیئر مین احسان مانی نے اپنے ہی فیصلے کو تبدیل کیااور اعلان کیا گیا کہ 13جون سے کھلاڑیوں کو اہل خانہ ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔
اس بارے میں قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے سخت ردعمل پیش کیا ہے۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے،44سال کے محمد یوسف نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1999ء2003ءاور2007ءکا ورلڈ کپ کھیلے،تاہم کسی ورلڈ کپ میں اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا ہمیں تو ون ڈے سیریز میں بھی اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں تھی،ہاں ٹیسٹ سیریز کے دوران بیوی بچوں کو ساتھ رکھ سکتے تھے،اور یہ اس لئے بھی درست ہوتا تھا کہ ایک شہر میں کم ازکم ہفتہ گزارنے کا موقع مل جاتا تھا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: