پوری زندگی کچھ نہ کرنے کی نوکری، تنخواہ تین لاکھ رو پے ما ہانہ 10 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:51:00 PM -
  • 0 comments
کولون جرمنی: 
اگر آپ کو کوئی کام نہ کرنے کی ملازمت دی جائے اور اس کی تنخواہ بھی اچھی خاصی ہو اور ملازمت کا دورانیہ عمر بھر کا ہو تو آپ کیا کریں گے؟

دیگر افراد کی طرح آپ کا جواب بھی اثبات میں ہوسکتا ہے کیونکہ سویڈن حکومت نے یہ تجربہ کیا ہے جس کے لیے ایک خوش نصیب فرد کا انتخاب کیا جائے گا جو کسی ذمے داری کے بغیر ملازمت کرے گا۔
اس کے لیے ییتے بوری  میں زیرِ تعمیر ریلوے اسٹیشن جانا ہوگا۔ وہاں روزانہ گھڑیال کو ضرب لگانا ہوگی جس سے اوپر لگی فلورسنٹ لائٹیں روشن ہوجائیں گی جس سے لوگ جان لیں گے کہ اس بے کار شخص نے کوئی کام کیا ہے۔ اس کے بعد ملازم کو حق ہے کہ وہ کہیں بھی چلا جائے، اس کے بعد ڈیوٹی کے اوقات ختم کرنے کے لیے دوبارہ گھڑیال کو ضرب لگانی ہوگی جس سے اوپر لگی روشنی بند ہوجائے گی۔
اس دوران ملازم کو اسٹیشن پر رکے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں اور وہ کلاک اسٹارٹ یا بند کرکے کہیں بھی جاسکتا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ یہ نوکری پوری زندگی کے لیے ہے اور آپ کو کوئی نہیں نکالے گا۔ بے کام کی اس نوکری کی تنخواہ بھی کم نہیں یعنی ہر ماہ 2320 ڈالر کی رقم دی جائے گی جو سوا تین لاکھ روپے بنتی ہے۔ ساتھ ہی چھٹیاں، سالانہ اضافہ، پینشن اور دیگر فوائد بھی دئیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ یتے بوری اسٹیشن ڈیزائن کرنے والوں کے لیے ساڑھے سات لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا جسے سویڈن کے ہی دو انجینئرز نے جیت لیا اور انہوں نے انعامی رقم اس عجیب و غریب ملازم کے لیے وقف کردی جو صرف ریلوے اسٹیشن کی روشنیاں کھولنے اور بند کرنے کا کام کرے گا۔ اس طرح یہ رقم کسی بھی شخص کو 120 سال کی تنخواہ دینے کے لیے کارآمد رہے گی

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: